حیدرآباد نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ 3 گاڑیاں نذر آتش

الطاف حسین پر لگائے جانے کیخلاف نامعلوم افراد نے شدید احتجاج کرتے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں.

الطاف حسین پر لگائے جانے کیخلاف نامعلوم افراد نے شدید احتجاج کرتے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں. فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

MUMBAI:
نامعلوم افراد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور 3 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

کراچی میں تحریک انصاف کی رہنما زہرہ حسین شاہد کے قتل اور عمران خان کی جانب سے قتل کا الزام براہ راست ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر لگائے جانے کے خلاف نامعلوم افراد نے حیدرآباد اور لطیف آباد کی سڑکوں پر شدید احتجاج کرتے رکاوٹیں کھڑی کردیں، مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ نامعلوم افراد نے پیر آباد، پنجرا پول اور قلعہ میں 3 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عثمان کینڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے علی الصبح ان کے گھر اللہ والا چوک پر ہوائی فائرنگ، ان کے ہوٹل پر توڑ پھوڑ اور انہیں زودکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، کشیدہ صورتحال کے باعث تمام بازار، پیٹرول پمپس اورمیڈیکل اسٹور بند ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story