بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت اجمل قصاب والی بیرک میں قید

سنجے کو اجمل قصاب والی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہوتا، وکیل سنجے دت۔


این این آئی May 19, 2013
سنجے کو اجمل قصاب والی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہوتا، وکیل سنجے دت۔ فوٹو: فائل

ممبئی دھماکوں کے کیس میں قید کاٹنے والے بھارتی اداکار سنجے دت کوممبئی جیل میں وہی بیرک ملی ہے،جہاں اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔


سنجے دت کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ سنجے کو اجمل قصاب والی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہوتا۔ ادکار سنجے دت کے وکیل کے مطابق سنجے دت دہشت گرد نہیں ہیں اور انہیں ٹاڈا قانون کے تحت مجرم نہیں ٹھہرایا گیا بلکہ انہیں اسلحہ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سنجے دت کو کسی دوسرے سیل میں منتقل کیا جائے۔


واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کر دیا گیا تھا تاہم سنجے دت 18 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں لہٰذا اب انہیں اپنی بقیہ سزا کے دن جیل میں گزارنے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں