نوابشاہ ٹریفک حادثہ ماں باپ اور 2 کمسن بچے جاں بحق

کوچ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب ٹرک نے کار کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی فوٹو: فائل

مسافر کوچ نے ہی ایک خاندان کے 4 افراد کو کچل دیا، ماں باپ اور دو کمسن بچے جاں بحق، ڈرائیور فرار۔

نوابشاہ میں دولت پور کے قریب گاؤں محمود اوٹھو کے رہائشی عبدالحکیم اوٹھو اپنی بیوی نیلم اور 2 بچوں 2 سال کی کومل اور ایک سال کا امان کو دولت پور میں ایک ڈاکٹر سے دکھا کر موٹر سائیکل پر واپس اپنے گاؤں جارہا تھا کہ دولت پور بائی پاس جوکھیو موڑ پر کراچی سے آنے والی تیز رفتار کوچ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کوچ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں