عراق پرتشد واقعات میں پولیس افسر سمیت 11 افراد ہلاک 10 پولیس اہلکار اغوا

بغدادکےمضافاتی علاقےرشیدمیں مسلح افرادنےکیپٹن عدنانی کےگھرمیں گھس کر آفسر، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔

بغدادکےمضافاتی علاقےرشیدمیں مسلح افرادنےکیپٹن عدنانی کےگھرمیں گھس کر آفسر، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس افسر سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 10 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلئے گئے۔


عراق کے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق بغداد کے مضافاتی علاقے رشید میں مسلح افراد نے انسداد ِ دہشت گردی کے محکمے سے منسلک پولیس آفسر کیپٹن عدنانی کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے آفسر، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو قتل کر دیا جبکہ رشید کے ہی علاقے میں ایک اور سیکورٹی افسر کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔



پولیس کے مطابق بصرہ میں مسلح افراد نے امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ مغربی بغداد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 قبائلی ہلاک ہوگئے جبکہ نامعلوم مسلح افراد نے رمدہ سے 10 پولیس اہکاروں کو اغوا کر لیا۔


واضح رہے کہ عراق میں جمعے کے روز بھی پرتشدد کارروائیاں ہوئیں اور بغداد میں ایک مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


 
Load Next Story