رینکنگ اسنوکر سابق چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں ناکام
محمد اعجاز نے اپ سیٹ کردیا، بابر مسیح کا ماجد علی پر غلبہ، ٹائٹل میچ آج ہوگا
پہلے سیمی فائنل میں ایونٹ کے ٹاپ سیڈ اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو شکست ہو گئی۔
پاکستان کے ٹاپ40 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلی جانے والی قومی رینکنگ اسنوکرچیمپئن شپ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکرجمنازیم ہال میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے تحت منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں اتوارکوسیمی فائنل مقابلے ہوئے،11فریمز پر مشتمل پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے محمد آصف اورسیڈ 22 کھلاڑی پنجاب ہی کے محمد اعجاز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
دوران میچ دونوں کیوئسٹ ایک دوسرے کے خلاف بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے، تاہم پونے 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اعصاب شکن مقابلے میں اعجاز کوآخری فریم میں کامیابی مل گئی اور انھوں نے اپنے تجربہ کار حریف کے خلاف 6-5 سے فتح حاصل کرکے فائنل میں قدم رکھ دیا، کوارٹرفائنل میں اعجاز نے سیڈ 12 کھلاڑی آکاش رفیق کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، کوارٹر فائنل میں سیڈ 2 محمد بلال کو ٹھکانے لگانے والے تھرڈ سیڈ کھلاڑی پنجاب کے بابر مسیح کو حریف پنجاب ہی کے سیڈ 4 محمد ماجد علی کی جا نب سے مزاحمت کا سامنا رہا، تاہم بابر نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مدمقابل کو 6-3 سے زیر کرکے ٹرافی پر نظریں مرکوز کردیں، یہ مقابلہ سوا 4 گھنٹے تک جاری رہا، فائنل پیر کو صبح 10 بجے بابر مسیح اور محمد اعجاز کے درمیان شیڈول ہے جبکہ اختتامی تقریب شام کوہوگی۔
ایونٹ کا فاتح ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے انعام کا حقدار ہوگا جبکہ رنراپ کو ٹرافی کے ساتھ 40 ہزرار روپے ملیں گے۔