پشتونخواہ میپ اورنیشنل پارٹی کی مشاورت سے بلوچستان کےوزیراعلیٰ کا فیصلہ کریں گے شہباز شریف

ساتھیوں کے ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کریں گے، انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف

ساتھیوں کے ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کریں گے، انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر بلوچستان میں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریں گے۔

کوئٹہ میں چوہدری نثار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں بہترین قیادت کو میدان میں اتاریں گے اور صوبے کے بنیادی مسائل کوحل کریں گے، لوڈ شیڈنگ اور کرپشن پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چھوٹی کیبنٹ قائم کریں گے، ماضی کی طرح 50 سے 60 وزارتیں نہیں ہوں گی اور صاف شفاف طریقے سے عوامی نمائندے عوام کے مسائل کو حل کریں گے، یہاں پر کالجز، اسکولز اور اسپتال قائم کریں گے۔


دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری، قوم پرست جماعتوں نیشنل پارٹی اور پشتونخوا میپ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے کہا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کو بلوچستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے، ہم تینوں پارٹیاں مل کر بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کریں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ان لوگوں کو ووٹ دیا ہے جنہوں نےپچھلے 5 سالوں میں پاکستان کو اندھیروں سے اجلوں کی طرف لے جانے کا سفر طے کیا، ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، محبت ، بھائی چارے اور مشاورت کو لے کر آگے چلیں گے، ساتھیوں کے ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story