گلبرگ میں انوکھی واردات چور گھر سے قیمتی طوطا لے اڑے

واردات کی فوٹیج ایکسپریس کو مل گئی،فوٹیج میں چور گھر میں داخل ہورہا ہے


Staff Reporter August 13, 2018
چور پنجرے سمیت گرے پیرٹ اٹھاکرفرار،باہر چورکاساتھی رکشے میں انتظارکررہاتھا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

گلبرگ میں انوکھی واردات کے دوران چور گھر میں داخل ہوکر قیمتی طوطا لے اڑے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں جس طرح اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان وارداتوں میں قیمتی اشیا لوٹ لی جاتی ہیں لیکن اب گھروں میں پالتو پرندے اور جانور بھی محفوظ نہ رہے۔

گلبرگ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کرلی، فوٹیج میں واضح نظر آرہا ہے کہ ایک چور گھر کے اندر داخل ہوتا ہے اور طوطے کا پنجرا اٹھا کر فرار ہوجاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجرے میں انتہائی قیمتی طوطا ہے جوکہ '' گرے پیرٹ '' کہلاتا ہے۔

گرے پیرٹ کی قیمت مارکیٹ میں 70 ہزار روپے ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوتا ہے اور جیسے ہی وہ کوئی آہٹ محسوس کرتا ہے تو وہ گاڑی کے پیچھے چھپ جاتا ہے جس کے بعد باآسانی پنجرہ لے کر گھر سے باہر نکل جاتا ہے، گھر کے باہر چور کا ساتھی اپنے رکشے میں اس کا انتظار کررہا تھا اور دونوں رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں