ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

ثمینہ کے بھائی مرزاعلی بھی ٹیم میں شامل تھےجو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمرترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت کے گاؤں شمشال سے ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون

ثمینہ بیگ دنیا کا سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت کے گاؤں شمشال سے ہے۔ 8ہزار 848 میٹر بلند دنیا کے اس بلند ترین پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے والی ٹیم میں ان کے بھائی مرزا علی بھی شامل تھے جو اس پہاڑ کو سر کرنے والے پاکستانی کے تیسرے اور کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ٹیم میں ثمینہ بیگ ہی خاتون کوہ پیما نہیں تھی بلکہ ان کے ہمراہ سعودی عرب ، قطر اور فلسطین سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |