فواد چوہدری بھی وزیراعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر

فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی


ویب ڈیسک August 13, 2018
فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تھے فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا ہے جس کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی کی دوڑسے باہرہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل تھے تاہم عمران خان کی ہدایت پرانہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

 

فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی اورقانونی طور پر اب وہ وزارت اعلیٰ کی دوڑسے بھی باہرہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں