صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 198 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے رہنما شہزاد مقبول بھٹہ نے تحریک انصاف کے امیدوارپر اپنی کامیابی برقرار رکھی۔
گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی پی 198 ملتان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد مقبول بھٹہ نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن تحریک انصاف کے امیدوار وسیم بادوزئی نے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر مبینہ دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کی درخواست کی جس پر آج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔
دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہزاد مقبول بھٹہ کے 200 ووٹ مزید بڑھ گئے، دونوں امیدواروں نے نتائج تسلیم کر لئے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے شہزاد مقبول بھٹہ کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔