اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ختم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، سینیئر اسرائیلی وزیر


ویب ڈیسک August 13, 2018
غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ختم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، سینیئر اسرائیلی وزیر فوٹو:فائل

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ختم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، حماس کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے لیکن اگر کوئی اور راستہ باقی نہ رہا، تو غزہ میں حماس کی حکومت ختم کردی جائے گی۔

اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وزارت کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک مکمل جنگ شروع کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر کوئی اور راستہ نہ ملا تو پھر حماس کی حکومت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ دنوں غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے فلسطین میں کشیدگی کی نئی لہر ہے اور ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ سے ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں