پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کا تبادلہ

پاکستان نے 29 بھارتی جبکہ بھارت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا ہے


آصف محمود August 13, 2018
بھارت نے بھی 7 پاکستانی قیدیوں کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے فوٹو: ایکسپریس

پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے کے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے 3 سول قیدیوں سمیت 29 بھارتی شہریوں کورہا گیا ہے ان میں 26 ماہی گیرشامل ہیں، ماہی گیروں کو کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور لایا گیا اورپھر واہگہ بارڈرپر بھارت کے حوالے کیا گیا۔ سول قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

رہائی پانے والوں میں 68 سالہ شخص گجنند بھی شامل ہے، جو 36 سال سے بھارت کی جانب سے اپنی شناخت کا منتظر تھا، اسے 32 سال کی عمرمیں غلطی سےسرحدپار کرنے پر 2 ماہ قید کی سزا ہوئی تھی لیکن بھارت کی جانب سے شناخت کی تصدیق نہ ہونے پر 2 ماہ کی قید 36 سال میں بدل گئی تھی۔

ادھر بھارت نے بھی 7 پاکستانی قیدیوں کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے خیرسگالی طورپر بھارتی قیدیوں کورہا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |