افغانستان میں طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

مقر میں ہی دوسری چیک پوسٹ پر بھی طالبان نے حملہ کیا جس میں 4 پولیس ہلکار زخمی ہو گئے۔


AFP May 19, 2013
صوبہ ننگر ہار میں افغان سرحد پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان میں طالبان کی جانب سے کئے گئے مختلف حملوں میں 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صوبہ غزنی کے علاقے مقرمیں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، علاقے کے گورنر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اور گھنٹوں جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ گورنر نے مزید کہا کہ مقر میں ہی دوسری چیک پوسٹ پر بھی طالبان نے حملہ کیا جس میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبہ ننگر ہار میں افغان سرحد پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان طالبان کے ترجمان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

واضح رہے کہ امریکا اور نیٹو افواج کے 2014 میں افغانستان سے انخلا کے بعد سیکیورٹی کے فرائض افغان پولیس اور فوج سر انجام دے گی جس کے پیش نظر گزشتہ کچھ روز سے طالبان کی جانب سے افغان پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |