سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

اکثرارکان نے اردوجب کہ بعض نے سندھی اور انگریزی زبانوں میں حلف اٹھایا


ویب ڈیسک August 13, 2018
سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اردو میں حلف لیا فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا، کارروائی کے باقاعدہ آغازپرانہوں نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ 55 ارکان نے اردوجب کہ بعض نے سندھ اورانگریزی زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پرمہمانوں کی گیلری میں شدید نعرے بازی ہوئی۔

اجلاس کے آغازپراسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ تمام نومنتخب ارکان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسی اسمبلی نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔ یہی وہ اسمبلی ہے جس میں قائداعظم محمد علی جناح نے گورنر جنرل کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اس مرتبہ بھی پیپلزپارٹی واحد اکثریتی جماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |