نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب 60 اراکین نے حلف اٹھایا


ویب ڈیسک August 13, 2018
بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکرراحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں 60 ارکان نے شرکت کی، اسپیکرنے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ جس کے بعد نومنتخب ارکان نے ممبر رول پر دستخط کئے۔

سردار صالح محمد بھوتانی نے ساتویں، جان محمد جمالی اورنوابزادہ طارق مگسی پانچویں، سید احسان شاہ اورعبدالرحمان کھیتران نے چوتھی جب کہ 13 ارکان اسمبلی نے دوسری بارایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا جب کہ ساتویں باررکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے والے سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری حلف اٹھانے نہیں آئے۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے، پارٹی کی جانب سے جام کمال وزیر اعلیٰ جب کہ عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |