چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات

پہلے دورے کیلئے بھارت کا انتخاب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ چین بھارت سے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر اعظم


ویب ڈیسک May 19, 2013
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی بھارت پہنچا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ فوٹو: رائٹرز

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر بھارت پہنچ گئے اور نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم سےملاقات کی۔


چین کے نو منتخب وزیراعظم لی کی چیانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا اپنے پہلے دورے کے لئے بھارت کا انتخاب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ چین بھارت سے مستحکم تعلقات کو کتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے۔


چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی بھارت پہنچا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے، نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور دونوں رہنماؤں میں طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع پر بات چیت بھی ہوئی۔


بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات کا مقصد اعتماد کی فضا کو بحال کرنا اور مختلف معاملات پر پیدا ہونے والے خدشات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنا ہے۔


چینی وزیر اعظم اپنے تین روزہ دورے میں ممبئی بھی جائیں گے جس کے بعد وہ پاکستان، سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کا بھی دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |