پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے کیلئے رکھا ہوگا چیف جسٹس

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک August 13, 2018
جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹو:ٖفائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو صرف تڑکا لگانے کیلیے رکھا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کے نام ہمیں بھی لکھوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں بھی نواز شریف والی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں، چیف جسٹس

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ایف آئی اے کے واجد ضیاء جے آئی ٹی کے سربراہ تھے، ان کے ساتھ عرفان منگی نیب جبکہ بلال رسول ایس ای سی پی سے تھے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان بھی ٹیم میں شامل تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے لوگوں کو چھوڑیں، ایجنسی والوں کو صرف تڑکا لگانے کے لیے رکھا ہوگا۔

6 اگست کو بھی جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اس مقدمے میں بھی نواز شریف والی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں، وہی جے آئی ٹی بنے گی تو بیلنس ہو جائے گا، آصف علی زرداری کے وکیل کہتے ہیں کہ تحقیقات ہی نہ کریں، لیکن مجھے زندگی موت کی کوئی پروا نہیں، چیف ہاتھ ڈال رہا ہے تو کسی سے ڈرتا نہیں، چوری کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |