مولانا فضل الرحمان کا این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا


احتشام بشیر August 13, 2018
این اے 35 بنوں سے عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی چھوڑی گئی این اے 35 بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی جماعت ایک بار پھر پارلیمانی سیاست میں لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی، اس حوالے سے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے اگر میں این اے کی سیٹ جیت بھی جاتا تو ان کے لیے سیٹ چھوڑ دیتا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔