شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین

شعیب ملک نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا


Sports Desk August 13, 2018
شعیب ملک نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا فوٹو:ٹوئٹر

سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔ شعیب ملک 8034 رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ برینڈن میک کولم 9188 رنز کیساتھ دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ 8225 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے احمد شہزاد5409، کامران اکمل5106، عمر اکمل5044، محمد حفیظ5001، اظہر محمود 4091 اور شاہد آفریدی 3904 رنز بنا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں