ایران میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اس کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں رچا رہے ہیں۔


AFP May 19, 2013
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اس کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں رچا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ایران میں امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد حیدری رقم کے عوض ایران کے قومی سیکیورٹی کے حوالے سے خفیہ معلومات اسرائیل کی ایجنسی موساد کو فراہم کرتا تھا جب کہ دوسرا ملزم خوروش احمدی امریکی ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کرتا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اس کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں رچا رہے ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں بھی ایرانی حکومت نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک ملزم ماجد جمالی فصیح کوپھانسی کی سزا دی تھی، ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ ملزم 2010 میں ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں