اورکزئی جھڑپ میں کم از کم 25 ہلاک ہو گئے حکام

مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔


Reuters August 14, 2012
18 فوجی اس جہڑپ میں زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: فوجی حکام کا کہنا ہے"منگل کو عسکریت پسند اور پاکستانی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 20 عسکریت پسند اور،5 فوجی شہید ہوگئے تھے"۔

جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب، اسکرمش،جو اورکزئی کے شمالی مغربی حصے،گھالجو میں واقع ہی،پر کچھ عسکریت پسندوں نے فوجی گشت حملہ کیا۔

حکام نے کہا"18 فوجی اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے".

مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا،کیونکہ عسکریت پسند اکثر سرکاری شمار سے اختلاف کرتے ہیں۔

ملٹری نے کئی ماہ سے اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

کئی عسکریت پسند گروپس افغانستان کے قریب شمالی مغربی حصے میں فعال نظر آتے ہیں، جس میں تحریک طالبان پاکستان نےحالیہ ہونے والے بم دھماکوں میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں