بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوارگرائی جائے ورنہ قانونی کارروائی کریں گے عمران اسماعیل

بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار سے عوام پریشان ہیں، نامزد گورنر سندھ


ویب ڈیسک August 13, 2018
بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار سے عوام پریشان ہیں، نامزد گورنر سندھ ۔ فوٹو : فائل

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار گرادی جائے ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار سے عوام پریشان ہیں، بلاول ہاؤس جاؤں گا اور بلاول بھٹو زرداری سے گزارش کروں گا کہ یہ دیوار عوام کے لئے تکلیف کا باعث ہے لہذا اسے گرادیا جائے اگر بلاول بھٹوزرداری نے بات نہ مانی تو قانونی راستہ اختیار کروں گا اوراس حوالے سے عدالت بھی جانا پڑا تو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں :فیتے کاٹنے کا شوق نہیں ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں، عمران اسماعیل

نامزد گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج وفاق میں حکومت کی شمولیت کی دعوت دی ہے جب کہ متحدہ سے کراچی پیکج پر بھی گفتگو ہوئی اور ایک دوسرے کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، ہم نے ایم کیو ایم سے اتحاد اسی لئے کیا ہے تا کہ کراچی کو ترقی ملے کیوں کہ متحدہ قومی موومنٹ بھی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی متحدہ سے بات چیت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں