پاکستان چاول پیدا کرنے والا دنیا کا بارہواں بڑا ملک

دنیا کی کل 550 ملین ٹن کی1.1فیصد پیداوار،عالمی ایکسپورٹ میں حصہ 7.2 فیصد ہے


APP May 19, 2013
دنیا کی کل 550 ملین ٹن کی1.1فیصد پیداوار،عالمی ایکسپورٹ میں حصہ 7.2 فیصد ہے۔ فوٹو: فائل

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ چاول گندم کے بعد دنیا میں سب سے بڑا ذریعہ خوراک ہے۔

پوری دنیا میں چاول کی کل پیداوار 550 ملین ٹن سے زائد ہے، دنیا میں چاول کی کل پیداوار کا 92 فیصد حصہ براعظم ایشیا میں پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان میں چاول، گندم اور کپاس کے بعد تیسری بڑی فصل ہے اور 2.8 ملین ہیکٹر سے زائد رقبے پر کاشت ہوتی ہے جو کل زیر کاشت رقبے کا 11 فیصد ہے۔ چاول کا پاکستان کے جی ڈی پی میں حصہ 1.1فیصد کے قریب ہے۔



پاکستان چاول پیدا کرنے والا بارہواں بڑا ملک ہے(پاکستان دنیا کا 1.3فیصد چاول پیدا کرتا ہے) جبکہ چاول کی برآمدات کی عالمی منڈی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں چاول کا کل استعمال تقریبا 2.5 ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ کل پیداوار تقریبا 7 ملین ٹن ہے اس طرح تقریبا 4-4.5 ملین ٹن چاول ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، اسے ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جبکہ دنیا بھر میں چاول کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور ہمارا حصہ ایکسپورٹ مارکیٹ میں 7.2 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں