پاکستان کی 60 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے

عالمی سطح پر خط غربت 2 ڈالریا 200روپے یومیہ آمدن کے برابر ہے،عالمی بینک کی رپورٹ


این این آئی May 20, 2013
عالمی سطح پر خط غربت 2 ڈالریا 200روپے یومیہ آمدن کے برابر ہے،عالمی بینک کی رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے،عالمی سطح پر خط غربت یومیہ 2 ڈالر یا200 روپے آمدن کے برابر ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ ''ورلڈ ڈیولپمنٹ انڈیکیٹر'' کے مطابق پاکستان کے 60فیصد افراد کی آمدن یومیہ 2 ڈالر یا 200 روپے سے بھی کم ہے، جبکہ 21 فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے، جو ایک اعشاریہ 25 ڈالر سے بھی نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے مقابلے سری لنکا اور نیپال میں غربت کی شرح کہیں کم ہے۔



اس وقت سری لنکا میں شرح غربت 23 اعشاریہ 9 فیصد اور نیپال میں 57 اعشاریہ5فیصد ہے ، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے زیادہ غربت پائی جاتی ہے۔ بھارت میں غربت کی شرح 68 اعشاریہ 7 فیصد اور بنگلہ دیش میں ساڑھے 76فیصد ہے۔ رپورٹ کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں