لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے سے بھی بڑھ سکتا ہے کے ای ایس سی

شہری گرمی سے بے حال ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بند کی جائے، شہریوں کا مطالبہ


Staff Reporter May 20, 2013
کے ای ایس سی نے عندیا دیا ہے کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے سے بھی بڑھایا جاسکتا ہے. فوٹو: فائل

شہر میں اتوار کو بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، شدید گرم موسم میں طویل لوڈ شیڈنگ سے گھبراکر شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

کے ای ایس سی نے عندیا دیا ہے کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے سے بھی بڑھایا جاسکتا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کی جائے، تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی جانب سے اتوار کو بھی شہر کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، نیوکراچی، گلبہار، کٹی پہاڑی، اورنگی ٹاؤن، لیاری، کیماڑی، ملیر، لیاقت آباد، سلطان آباد، قائدآباد، محمودآباد، کورنگی، عزیزآباد، گلبرگ، سہراب گوٹھ، ڈالمیا ، چاکیواڑہ و دیگر علاقوں میں 8سے 13 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ایف سی ایریا میں مختلف اوقات میں 11گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی سلطان آباد میں 4سے 7گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔



زمان آباد، سعودآباد اور ملیرسٹی کے علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری گھبراکر گھروں سے باہر نکل آئے اور انھوں نے پورا دن گھروں سے باہر سایہ دار درختوں اور فٹ پاتھوں پر گزارا اس موقع پر مشتعل افراد نے کے ای ایس سی کیخلاف نعرے بازی بھی کی،کٹی پہاڑی، چاکیواڑہ اور منگھوپیر کے علاقوں میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی شدید گرمی اور حبس میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث مذکورہ علاقوں میں شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کی جائے۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی کی بجلی کی طلب2650میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ سطح ہے اور اس خطیر طلب کو پورا کرنے کے لیے کے ای ایس سی کو کم سے کم 276 MMCFD کی بلارکاوٹ گیس کی فراہمی کی ضرورت ہے، گیس کی فراہمی میں اس سنگین کمی اور اُس کے سبب پیداواری کارروائی پر پڑنے والے منفی اثر کے باعث تمام صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ رہائشی اور تجارتی علاقوں کو9گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، کے ای ایس سی نے تشویش ظاہر کی ہے کہ گیس کی فراہمی میں اس کمی کے جاری رہنے کا نتیجہ صارفین کے تمام طبقوں میں مزید لوڈ شیڈنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |