این ٹی ایس پاس کرنیوالے پرائمری اساتذہ کی بھرتی 21 مئی سے ہوگی
کامیاب امیدواروں کو تقررنامے یکم جولائی کو جاری ہونگے
صوبائی محکمہ تعلیم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں این ٹی ایس پاس کرنے والے پرائمری اسکول ٹیچرزکی بھرتیوں کامرحلہ21 مئی سے شروع ہوگا اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کوتقررنامے یکم جولائی کوجاری کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم کے ماتحت ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں این ٹی ایس پاس کرنے والے پرائمری اسکول ٹیچرز(پی ایس ٹی) کی بھرتیوں کاشیڈول جاری کردیاہے جس سے کراچی، لاڑکانہ، سکھر،میرپورخاص اورحیدرآباد ڈسٹرکٹ کوآگاہ کردیاہے آر ایس یوکے افسر کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں پرائمری اسکول ٹیچرزکی بھرتیاں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ کی بنیاد پرکی جائیں گے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈائریکٹراسکولز سے کہاگیاہے کہ وہ ''ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیز''کے ذریعے بھرتیوں کاعمل جلد از جلد مکمل کرلیں۔
21 مئی سے امیدواروں کی دستاویزات متعلقہ دفاترمیں جمع کی جائیں گی جبکہ 5جون سے 15روز تک ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کاعمل جاری رہے گا ، اسی دوران امیدواروں کی دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے''ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیز''کااجلاس 6جون کو ہوگا 13جون سے7 روزکے لیے دستاویزات جمع نہ کروانے والے امیدواراپیل کرسکیں گے جبکہ 15جون کو''ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیز''کااجلاس ہوگا17جون کودستاویزات کی تصدیق کے بعد''میرٹ ڈرافٹ''ریفارم سپورٹ یونٹ کو فراہم کیا جائے گا اور19جون کوریفارم سپورٹ یونٹ کا ڈرافٹ عالمی بینک کو بھیجا جائے گا، جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق یکم جولائی کومیرٹ پرپورااترنے والے امیدواروں کوتقررنامے جاری کردیے جائیں گے۔