کپل شرما کی نئے شو کے ساتھ واپسی کی تیاری

کپل شرما کا اگلے 2 ماہ کے اندر ایک نئے شو کے ساتھ آنے کا ارادہ ہے، میڈیا رپورٹس


ویب ڈیسک August 13, 2018
کپل شرما کا اگلے 2 ماہ کے اندر ایک نئے شو کے ساتھ آنے کا ارادہ ہے، میڈیا رپورٹس . (فوٹو : فائل)

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے ایک بار پھر نئے شو کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔


بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو "کامیڈی نائٹ ود کپل شرما" نے جہاں انہیں کامیابیوں کے بلندیوں پر پہنچایا وہیں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے جس کا اختتام ان کے شو کے بند ہونے پر ہوا بعد ازاں انہوں نے ایک نئے شو "فیملی ٹائم ود کپل " کے ساتھ انٹری ماری لیکن وہ بھی ناکام رہی۔


شو کے بند ہونے کے بعد کپل شرما نے اپنی صحت پر توجہ نہیں دی جس کے باعث ان کے وزن میں حیرت انگیز اضافہ ہوگیا اور انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا لیکن قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے ان پر مہربان ہوگئی ہے اور ان کی دوبارہ چھوٹی اسکرین پر ایک نئے شو کے ساتھ واپسی ہورہی ہے تاہم اس کے لیے کپل کو اپنے وزن کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کپل شرما کے نئے شو کو بھی بند کردیا گیا


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کا فیصلہ کیا ہے اور اسکرین پر واپسی کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ان کا اگلے 2 ماہ کے اندر ایک نئے شو کے ساتھ آنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :کپل شرما کو وزن بڑھنے کے باعث پہچاننا مشکل


کامیڈین نے اپنا وزن کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کریں گے اور شو کے لئے خود کو تیار کریں گے جب کہ مداحوں کو ان کے نئے شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں