تمام اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے عمران خان

(ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 13, 2018
(ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے جب کہ خود ایوان میں جاکر اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو مضبوط کرے گی کیوں کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے، ہم اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، میں خود ایوان میں جاکر اپنی دستیابی دوں گا اور اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم انتخابی حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سازی میں تعاون پر اتحادیوں کا شکر گزار ہوں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |