بدین ہزاروں ایکڑ پرکپاس کی تیار فصل وائرس کا شکار
ملی بگ اور پتہ لال ہونے کی بیماری سے کاشت کاروں کو کروڑوں کے نقصان کاخدشہ
محکمہ زراعت کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث بدین ضلع میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی کپاس کی تیارفصل پر وائرس کا حملہ،کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ۔
تفصیلات کے مطابق بدین سمیت گولارچی ماتلی ٹنڈوباگو تلہار کڈھن لواری شریف نندو کھوسکی، کڑیو گھنور، کھورواہ ترائی، راجو خانانی و دیگر شہروں میں ہزاروں ایکڑ پرکاشت کی گئی کپاس کی تیار فصل ملی بھگ اور پتہ لال ہونے کی بیماری کا شکار ہوگئی ہے۔
کاشت کاروں نے بتایا کہ ہم نے بیماری سے متعلق محکمہ زراعت اور فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو افسران اپنے دفتروں سے غائب اور سینٹر بند پڑے ہوئے تھے۔ انھوں نے حکومت پاکستان، صوبائی سیکریٹری زراعت اور ڈائریکٹر جنرل زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری کروڑوں روپے کی فصلوں کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔