ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کردیا

مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری اقبال کا نام دیا ہے


ویب ڈیسک August 14, 2018
مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری اقبال کا نام دیا ہے (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر کے لیے چوہدری اقبال کو نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری اقبال کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد ان دونوں ناموں کو باضابطہ طور پر ان عہدوں کے لیے نامزد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کی حلف وفاداری کی تقریب 15 اگست کو ہوگی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو ہوگا اس کے اگلے روز وزیر اعلی کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |