جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت کا نیا کیریئر شروع ہوگا مہیش بھٹ

سنجے نے وقار کے ساتھ جیل گزارنے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے، مہیش بھٹ


APP May 20, 2013
مہیش بھٹ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ تین سال بعد جب سنجے دت جیل سے رہا ہونگے تو وہ ایک نیا اورکامیاب کیریئر دوبارہ شروع کرنے میں کامران ہونگے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم ساز و ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت کا نیا کیریئر شروع ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھیں یقین ہے کہ تین سال بعد جب سنجے دت جیل سے رہا ہونگے تو وہ ایک نیا اورکامیاب کیریئر دوبارہ شروع کرنے میں کامران ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ سنجے نے وقار کے ساتھ جیل گزارنے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے، وہ بھرپور توانائیوں کے ساتھ دوبارہ ہمارے درمیان ہونگے اورمجھے یقین ہے کہ یہ سنجے کے کیریئر کا نیا دور ہوگا۔ واضح رہے کہ سنجے دت مہیش بھٹ کی دو فلموں ''نام '' اور''سڑک'' میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔ادھر اداکار ارشد وارثی نے ایک انٹرویومیںکہاہے کہ وہ فلم منا بھائی کے سلسلہ کی اگلی فلم سنجے دت کے بغیر نہیں کریں گے۔



انھوں نے کہا کہ انھوں نے فلم منا بھائی کا آغاز سنجے دت کے ساتھ کیااور فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پذیرائی ملی تھی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے سلسلہ کی اگلی فلم میں بھی اگر وہ کریں گے تو منا بھائی یعنی سنجے دت کے ساتھ ہی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ منا بھائی کا کردار سنجے دت کے لیے ہی تشکیل دیا گیا ہے، وہ کردار ان کے علاوہ کسی پر نہیں جچے گا اس لیے وہ خواہش مند ہیں کہ فلم میں منا بھائی کا کردار سنجے دت ہی نبھائیں۔ تاہم فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی سنجے دت کے جیل سے رہا ہونے کے منتظر ہیں تب ہی وہ فلم منا بھائی کے سلسلہ کی اگلی فلم کی عسکبندی شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں