کوئٹہ میں کوئلے کی کان سے 10 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ساتھیوں کو نکالنے کان میں اترے تھے، 5 کان کنوں کو ریسکیو نہ کیا جا سکا

ساتھیوں کو نکالنے کان میں اترے تھے، 5 کان کنوں کو ریسکیو نہ کیا جا سکا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے 10 وہ بدقسمت کان کن ہیں جوحادثے کے شکار ہونے والے ساتھیوں کی لاشیں نکالنے کیلیے کان میں اترے تھے، 5 کان کنوں کو ابھی تک ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

گزشتہ روزکوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے باعث کان میں موجود 13 کان کن پھنس گئے، پیرکی سہ پہرتک پھنسے ہوئے 8 کان کنوں سمیت 10 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن میں سے 2 کان کن اپنے پھنسے ہوئے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کے دوران دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے، 5کان کنوں کو ریسکیو کرنے کیلیے کارروائی ابھی تک جاری ہے۔


امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کان کن 3500 میٹر گہرائی میںکام کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، کان کن جہاں پھنسے وہاں سے 700 میٹر اوپر 200 میٹر تک کان میں ملبہ گرجانے کے باعث امدادی ٹیموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 
Load Next Story