امریکا پاکستان کے اطراف جال بچھا رہا ہے عبداللہ حسین

ہمیں اپنے اندر کوئی نا کوئی طریقہ کار پیداکرنے کی ہمت رکھنی چاہیے، نگراں وزیر خارجہ


News Agencies August 14, 2018
ہمیں اپنے اندر کوئی نا کوئی طریقہ کار پیداکرنے کی ہمت رکھنی چاہیے، نگراں وزیر خارجہ۔فوٹو:فائل

نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ نیک تمنائیں ختم کردی ہیں، پاکستان ان کے لیے بری صورتحال میں ہے جب کہ کئی سالوں سے ایک ایک بات پر ہمارے اطراف ایک جال بچھایا جارہا ہے۔

عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکا نے چینی سمندروں میں عالمی جنگ پیدا کی اور بھارت کو حال ہی میں انڈوپیسفک کا ایک اہم کردار دیا، ان کی توجہ چین کی طرف ہے ،ہندوستان کی قربتیں بھی ان کے ساتھ اسی معاملے پر ہیں اور ہماری تنہائی بھی اسی وجہ سے ہے یا کہ ایران کے مقابلے میں ہم نے اپنے سارے انڈے سعودی عرب کی باسکٹ میں ڈال دیے ہیں تو کیا امریکا کی برہمی کو کم کرنے کے معاملے میں سعودی عرب ہماری کوئی مدد نہیں کررہا؟

ان کا کہنا تھا کہ اب امتحان کا وقت آیا ہے ، اسلامی بینک سے 4بلین ڈالر پاکستان کو دے کر آئی ایم ایف کے ناجائز و ناچیز ہاتھوں سے اگر ہمیں وہ فارغ کریں تو ہمیں پتا چل جائے گا کہ وہ ہمارے کتنے ساتھ ہیں۔ ہمیں اپنے آپ کو ایسی جگہ رکھنے کی ضرورت ہے جہاں ہم دونوں طرف سے کم از کم معاشی معاملات بہتر کر سکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں