قلمکاراپنی کاوشوں سے حالات کارخ بدل سکتے ہیں فاطمہ ثریا بجیا

فاطمہ ثریابجیا کا کہنا تھا کہ میں جلدایک ڈرامے پرکام شروع کرونگی.


Showbiz Reporter May 20, 2013
فاطمہ ثریابجیا کا کہنا تھا کہ میں جلدایک ڈرامے پرکام شروع کرونگی. فوٹو: فائل

SUKKUR: معروف ڈرامہ نگارفاطمہ ثریابجیانے کہاہے کہ پاکستان میں آج عوام جس دورسے گزررہے ہیں ان میں ہمارے قلمکار اپنا بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اوراپنی کاوشوں سے حالات کارخ بدل سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارادل ہماری جان ہے ہمارادل اس کے ساتھ دھڑکتاہے سوایسے میں کہ جب اس پروقت کٹھن ہے توہمیں اس کے حال کوسدرھانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس کاطریقہ یہ ہے کہ ہمارے ڈرامہ نگار، صحافی، اور شاعر اپنے قلم سے ثابت کریں کہ ہماری آنکھیں بندنہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں فاطمہ ثریابجیا کا کہنا تھا کہ میں جلدایک ڈرامے پرکام شروع کرونگی جس میں ان حالات کابیان کرونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں