امتیاز علی فلم ’’ہائی وے‘‘ کی عکسبندی کیلیے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

امتیاز علی کا کہنا ہے کہ وہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور ہماچل میں بھی فلم کی عسکبندی کریں گے۔


APP May 20, 2013
امتیاز علی نے کہا کہ فلم ہائی وے کی پیشکش کے فرائض ساجد نادیہ والا ادا کریں گے جب کہ میوزک اے آر رحمان دیں گے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم ساز امتیاز علی اپنی فلم ''ہائی وے'' کی عکسبندی کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلم کے چند مناظر کی عسکبندی کریں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امتیاز علی کا کہنا ہے کہ وہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور ہماچل میں بھی فلم کی عسکبندی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں دو سے تین کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں تاکہ فلم کے مناظر کے لیے اچھی جگہیں تلاش کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی عسکبندی بالائی کشمیر کے علاقہ وادی اورو میں جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم ہائی وے کی پیشکش کے فرائض ساجد نادیہ والا ادا کریں گے جب کہ میوزک اے آر رحمان دیں گے۔ مرکزی کاسٹ میں اداکار رندیپ ہودا اور اداکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ فلم 13 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں