ایشین گیمز ہینڈبال میں پاکستانی ٹیم کو شکست

جنوبی کوریا نے فتح سمیٹ لی، فٹبال میں گرین شرٹس کا آج ویتنام سے مقابلہ


Sports Desk August 14, 2018
پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سجے گی،پلیئرز اور آفیشلزمدعو۔ فوٹو: فائل

18ویں ایشین گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں 16-47 سے شکست کا سامنا رہا۔

پاکستانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز نے پیر کوملٹری گرائونڈ میں برازیلین نژاد ہیڈ کوچ جوزے اینٹونیو نوگیریا کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز مین فٹبال ایونٹ انڈر 23 کھلاڑیوں کے مابین کھیلا جارہا ہے، ٹیم میں 3 سینئرکھلاڑی بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

پاکستان ٹورنامنٹ کے گروپ 'ڈی' میں ہے، جہاں پر اسے ابتدائی مرحلے میں جاپان اورنیپال کا بھی چیلنج درپیش ہوگا،سیلنگ ایونٹ میں شرکت کیلیے پاکستان کی 7 رکنی ٹیم کل نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ بنکاک جکارتہ پہنچے گی۔

دریں اثناء پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا جارہا ہے جس میں جکارتہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیرعبدل سالک خان نے ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے آفیشلزکوسفارتخانے میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔

ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمدشفیق، قومی دستے کے پریس اتاشی آصف عظیم ،ہینڈبال ٹیم کے منیجرسلمان غنی ودیگر آفیشلز اس میں شرکت کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |