ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف سیریزجیتنے کے باوجود تیسرا درجہ گنوا دیا


Sports Desk August 14, 2018
بابر اعظم دوسرے بہترین بیٹسمین، حسن علی بولرز میں تیسرے نمبر پر موجود۔ فوٹو: اے ایف پی

عالمی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ (127) پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست اور بھارت (121) دوسرے نمبر پر ہے، سری لنکا کیخلاف سیریز کے5میں سے 2 میچز میں شکست نے جنوبی افریقہ (110) کو نیوزی لینڈ (112پوائنٹس) سے ایک درجہ پیچھے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، پاکستان 104 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پانچویں نمبر پر ہے، ٹیم کا پروٹیز سے فرق 6 پوائنٹس کا رہ گیا،آسٹریلیا (100) چھٹے اور بنگلہ دیش (92پوائنٹس) ساتویں درجے پر رہا،3 پوائنٹس کے اضافے سے سری لنکا (80) آٹھویں، ویسٹ انڈیز (69) نویں، افغانستان (63) دسویں نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی سرفہرست جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں، اس کے بعد بالترتیب جوئے روٹ، روہت شرما، ڈیوڈ وارنر، روس ٹیلر، کوئنٹن ڈی کک، کین ولیمسن، شیکھر دھون، جونی بیئر اسٹو ٹاپ 10 میں شامل ہیں،فخر زمان 16ویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ 20 میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

بولرز میں جسپریت بمرا سرفہرست اور راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد بالترتیب حسن علی، ٹرینٹ بولٹ، جوش ہیزل ووڈ، کلدیپ یادیو، عادل رشید، کاگیسو ربادا، عمران طاہر، یوگندرا چاہل ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ حسن علی کے سوا کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 20 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |