ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے عمران خان

ملک کو اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے ہم اپنی منزل پالیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک August 14, 2018
اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے،عمران خان فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔
71 ویں یوم آزادی کے موقع پر متوقع وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ''اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔''



ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے 1932میں لندن میں منعقد ہونے والی گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان(جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں