ہاکی ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کریں گے محمد عمران

ملائیشیا میں کلب لیگ کھیلنے سے ملنے والا تجربہ مستقبل میں کام آئے گا

ملائیشیا میں کلب لیگ کھیلنے سے ملنے والا تجربہ مستقبل میں کام آئے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ فتح کے بعد حوصلے بلند ہیں اور وہ لیگ کی طرح مستقبل قریب میں شیڈول انٹرنیشنل ایونٹس میں بھی قومی ٹیم کو جتوانے کیلیے پرعزم ہیں۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے ''ایکسپریس'' کے رپورٹر میاں اصغر سلیمی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ لیگ میں مجموعی طور پر 13 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس کی وجہ سے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے اور پریکٹس کرنے کا بھر پور موقع ملا ہے۔ لیگ میں ہم میزبان ملائیشیا، بھارت اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے جس کی وجہ سے ہم ان ممالک کے کھیل کے طریقہ کار کو کافی حد تک سمجھ چکے ہیں۔




محمد عمران نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے انٹرنیشنل ہاکی لیگ اور ایشیا کپ میں شرکت کرنا ہے اور یہ دونوں ایونٹس ملائیشیا میں شیڈول ہیں، ملائیشیا میں دو ماہ سے پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں کے موسم میں ایڈجسٹ ہو چکے ہیں اور انٹرنیشنل ہاکی لیگ اور ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک سوال پر محمد عمران نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ ہے، جس کے لیے ابھی سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے قوم کو خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔
Load Next Story