ٹیبل ٹینس چین نے بھارت کو 50سے آؤٹ کلاس کردیا

پترا اسٹیڈیم میں بھارت دو سالہ ورلڈ مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے گروپ اے میچز کی تمام 5 کیٹیگریز میں ہار گیا۔

پترا اسٹیڈیم میں بھارت دو سالہ ورلڈ مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے گروپ اے میچز کی تمام 5 کیٹیگریز میں ہار گیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیبل ٹینس پلیئرز کو سدرمان کپ کے پہلے دن ہی چین کے ہاتھوں 0-5 کی شکست کا سامنا رہا۔


پترا اسٹیڈیم میں بھارت دو سالہ ورلڈ مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے گروپ اے میچز کی تمام 5 کیٹیگریز میں ہار گیا۔ بھارت نے 11 میں سے صرف ایک گیم جیتا ہے۔ پہلے میچ میں تارن کونا اور ایشوینی پوناپا کو ورلڈ نمبر تھری نین ژانگ اور ینلائی ژاؤ نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10-21 اور 13-21 سے مات دے دی، سائنا نیہوال اور جوالا گٹا کی عدم موجودگی میں پروپلی کشیاپ سے بہت سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن ان کی واجبی کارکردگی نے بھارتی شائقین کو مایوس کیا، ورلڈ نمبر ٹو لونگ چین نے 33 منٹ میں کشیاپ کو 21-11 اور21-9 سے ٹھکانے لگایا، ورلڈ نمبر 2 سائنا نیہوال پاؤں کی انگلی میں معمولی فریکچر کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں جبکہ ڈبلز پلیئر جوالا گٹا کو موزوں پارٹنر نہ ملنے پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں تھیں۔
Load Next Story