
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے موجودہ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ایوان میں اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے لیے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 30 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں، سب کے ساتھ تعلق ہے، موجودہ حالات میں ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، میں نے 30 سال میں ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے، امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ کرتے وقت حقائق کو مد نظر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو نامزد کیا گیا ہے، اسد قیصر اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔