کیپٹن ر صفدر پمز اسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک August 14, 2018
کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل


چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں