سوشل میڈیا اسٹارعارف پینٹر کی زندگی کا آج بڑا دن
پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر محمد عارف لاہور میں کنسرٹ کریں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
لاہور:
سوشل میڈیا اسٹار عارف پینٹر ملک کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پہلی بار جشن آزادی کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔
دیواروں پر رنگ کرتے ہوئے اپنی مدھر آواز میں گنگنانے والا محمد عارف گزشتہ دنوں اپنی منفرد آواز کی بدولت سوشل میڈیا سمیت ملک بھر کی شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا اور اب محمد عارف پینٹر دیواروں پر رنگ کرنے کے بجائے پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ جشن آزادی کے موقع پر سُر بکھیرے گا۔
پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر محمد عارف لاہور میں کنسرٹ کریں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ عارف نے اپنی پہلی پرفارمنس کے لیے بھرپور تیاری کی ہےاور ایک نئے انداز میں لوگوں کے سامنےآئیں گے جو یقیناً لوگوں کو پسند آئے گا۔
محمد عارف نے خود کو ملنے والے اتنے بڑے موقع کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ان کا خواب تھا کہ وہ گلوکار بنیں اوراب ان کا خواب پورا ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ عارف پینٹر کے ساتھ پرفارمنس کے بارے میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جب میں نے محمد عارف کی آواز سنی تو مجھے بے حد پسند آئی، عارف بہت باصلاحیت ہیں اور ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہئیے۔