
ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں تھانہ بٹگرام کی حدود میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات موٹرسائیکل سوار سے بچی زخمی ہونے کے معاملے پر تصفیے کے لیے جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو پہلے شب قدر اسپتال منتقل کیا تاہم تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں پشاور منتقل کردیا ہے جب کہ اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔