افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا سے ہی خطے میں امن ممکن ہے احمدی نژاد

شام میں یو رپ فوجی کے بجائے سیا سی حکمت عملی اپنا رہا ہے تاہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا، میڈیا سے گفتگو.


این این آئی May 20, 2013
شام کی حکومت میدان کارزار میں پیش قدمی کررہی ہے، اس لیے دہشت گرد فوجی طریقے سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ یورپ اور عرب حکام نے صیہونی حکومت اور ترکی کی مدد سے شام میں فوجی طریقے سے اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کے بعد اب سیاسی طریقے اپنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

افغانستان سے نیٹو انخلاء ہی خطے میں امن لا سکتاہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں محمود احمدی نژاد نے کہا کہ شام کی حکومت اپنے عوام اور عوامی فوج کی مدد سے میدان کارزار میں پیش قدمی کررہی ہے اس لیے دہشت گرد فوجی طریقے سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔



انھوں نے کہاکہ یورپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے فوجی حکمت عملی کے بجائے سیاسی حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یورپ اپنی اس اسٹریٹیجی کے ذریعے بھی مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں