آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

یہ آپ کا اپنا ملک ہےاس سے محبت کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں، کھلاڑیوں کا پیغام


ویب ڈیسک August 14, 2018
تمام دوستوں اورہم وطنوں کو14 اگست کی آزادی اور2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو، کھلاڑیوں کی ٹوئٹ، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: 71 واں جشن آزادی جہاں پوری قوم بھرپور جوش وجذبے سے منارہی ہے وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی یہ دن پورے جوش سے منارہے ہیں قومی کھلاڑیوں نے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

قومی کرکٹر سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا '' یہ آپ کا اپنا ملک ہے، ملک سے محبت کریں، ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی مدد کریں پاکستان زندہ باد۔''



آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی اوراہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، تصویر میں یہ پوری فیملی سبز رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھے محمد حفیظ نے پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔



قومی کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔



عمر اکمل نے قومی ترانے کی ایک بہت خوبصورت ویڈیو شیئر کراتے ہوئے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔



سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی ہاتھ میں جھنڈا پکڑے تصویر شیئر کی اور پیغام دیا ''اس جشن آزادی آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم سب مل کراس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، تبدیلی خود سے کیونکہ ہم اس ملک سے ہیں اور یہ ملک ہم سے ہے۔ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے، پاکستان زندہ باد۔''

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1029085894698065921

قومی کرکٹر شعیب ملک نے جنید جمشید کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اورتمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اس دن اپنے گھر کو بہت یاد کررہے ہیں۔



محمد عامرنے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔



سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ''آج کے دن ہم اپنے ماضی کی تابناک تاریخ پر ہی فخر نہیں کر رہے ہیں بلکہ آج بحیثیت قوم ہم اپنے روشن مستقبل کا جشن منارہے ہیں، جشن آزادی مبارک ہو۔''



سابق قومی کھلاڑی وقار یونس نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا اور لکھا ''تمام دوستوں اورہم وطنوں کو14 اگست کی آزادی اور2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔''



قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔



کرکٹر جنید خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا''آئیں اپنے ملک کو ایک بہتر جگہ بناتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کی عزت کرنے کا پیغام دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں