ترکی کا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، ترک صدر


ویب ڈیسک August 14, 2018
ترکی نے 4 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسیوں پر تجارت کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو : فائل

صدر طیب اردگان نے ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس پر ' میڈ ان امریکا' تحریر ہو۔

ترک صد ر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔

طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کے لیے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں