فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

فضل الرحمان نےضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا


ویب ڈیسک August 14, 2018
عمران خان نے این اے 35 بنوں کی نشست خالی کی تھی،فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان نے این اے 35بنوں سے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |