حالیہ الیکشن میں شطرنج کی طرح من پسند مہرے ادھر ادھر کردیے گئےوجیہہ الدین

پنجاب میں بے شک مسلم لیگ ن مضبوط تھی مگر اس طرح کا یک طرفہ مینڈیٹ کسی طورپر بھی سمجھ سے بالاتر ہے,وجیہہ الدین احمد.


Online May 20, 2013
پنجاب میں بے شک مسلم لیگ ن مضبوط تھی مگر اس طرح کا یک طرفہ مینڈیٹ کسی طورپر بھی سمجھ سے بالاتر ہے,وجیہہ الدین احمد. فوٹو: فائل

سابق صدارتی امیدوار جسٹس( ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات شطرنج کے بورڈ کی طرح ہوئے ہیں اور مرضی سے من پسند مہرے ادھر ادھر کردیئے گئے ہیں ۔

وہ کراچی سے چکوال پریس کلب میں ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جس طرح الیکشن کمیشن کی تشکیل میں چاروں صوبائی الیکشن ممبران کی تقرریاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں اور ان تحفظات سے بھرپور انتخابات میں ان کا بنیادی کردار ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نا مقبول ترین جماعت تھی مگر اس کو جتوایا گیا ہے۔

پنجاب میں بے شک مسلم لیگ ن مضبوط تھی مگر اس طرح کا یک طرفہ مینڈیٹ کسی طورپر بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ بلوچستان میں قوم پرست بڑے مضبوط تھے مگر ان کا بھی ملیدہ بنا دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی تحریک انصاف کی جس طرح کی مقبولیت تھی اس طرح کی کامیابی تحریک انصاف کو وہاں بھی نہیں دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام معاملات کے باوجود شکایت تحفظات الیکشن ٹریبونل کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں