سوشل میڈیا پرالطاف حسین کی گرفتاری کی افواہیں لندن پولیس کی تردید
کسی پاکستانی سیاسی جماعت سے منسلک شخصیت کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
لندن پولیس نے سوشل میڈیا پرایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی پاکستانی سیاسی جماعت سے منسلک شخصیت کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی پاکستانی سیاسی جماعت منسلک شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا، بیان کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس متحدہ قومی موومنٹ سے منسلک ایک شخصیت کے متنا زع بیان کے بارے میں تحقیقات جا ری ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کی صوبائی رہنما زہرہ شاہد حسین کے قتل کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ اس واقعے میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین براہ راست ملوث ہیں اور پاکستانی میڈیا اورسیاسی کارکنوں کو دھمکیوں کی ذمے داری بر طانوی پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے۔